سوشل میڈیا

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کو نوٹس جاری، تفصیلی جواب طلب

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے معروف گلو کارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کی جانب سے ہر جانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کور ٹ میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن سابق شوہر اشتیاق بیگ کی زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نازیہ حسن کے بھائی

گلوکار زوہیب حسن کونوٹس جاری کرتے ہوئے7 اکتوبرکوتفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک معاملے پر بات کرنے سے روک دیا۔عدالت نے زوہیب حسن کو ہدایت کی کہ اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button