سب کے لیے سب کچھ

سعودی عرب کے نئے سفری قوائد وضوابط، اہم معلومات

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے نظرثانی شدہ قوائد وضوابط جاری کیے ہیں، سفری اصولوں سے آگاہ رہنا غیرملکیوں سمیت سعودیوں کے لیے بھی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق مملکت کے نئے سفری اصولوں کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر کو رات 12 بجے سے مکینوں اور زائرین دونوں پر ہوگا۔ گاکا(جی اے سی اے) نے پاکستان سمیت 9 ممالک پر براہ راست پروازیں فی الحال بند ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ ممالک کے افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل اجازت یافتہ ممالک میں قیام کرنا ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اور زائرین کو سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرایا گیا ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا، یہاں آنے کے بعد 5 دن کا قرنطینہ ہوگا۔ آئسولیشن کے پہلے اور پانچویں دن کورونا ٹیسٹ دوبارہ ہوگا۔ اگر دونوں ٹیسٹ منفی ہوئے تو ایسی صورت میں قرنطینہ کی مدت ختم تصور کی جائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button