سب کے لیے سب کچھ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی، جنرل سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button