شہر شہر سے

ڈیفنس میں برطانوی نژاد لڑکی مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس میں برطانوی نژاد لڑکی مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نےمائرہ قتل کیس پر سماعت کی ، ملزمان ظاہر جاوید جدون ، طاہر جاوید جدون اور وسیم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر

تک ملتوی کر دی ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کردیا اور تھانہ ڈیفنس بی نے قتل کا مقدمہ ظاہر جدون اور ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button