fbpx
اخبارلائم لائٹ

ہمایوں سعید نےڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے کی وجہ بتا دی

اگست 19, 2020 | 12:10 شام

پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ صرف انگین آلتان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے دیکھا ہے۔

گزشتہ روز انگین آلتان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار مداحوں سے ایک تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی، اس تقریب کی میزبانی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور ہمایوں سعید نے کی۔

ہمایوں سعید نے انگین سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا اور بتایا کہ انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ کی تمام اقساط صرف اُن کی اداکاری کی وجہ سے دیکھی ہیں۔

انہوں نے انگین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ارطغرل آپ نے بہترین انداز میں یہ کردار نبھایا۔‘ڈرامے میں موجود تمام فائٹنگ اور ایکشن سین کی تعریف بھی کی۔

اداکار نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button