fbpx
اخباردلچسپ و عجیب

پانچ کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے موبائل نمبر کی خصوصیت

اس موبائل نمبر کی سب سے خاص بات آخر میں لگاتار پانچ مرتبہ 8 کا ہندسہ آنا ہے

اگست 19, 2020 | 1:09 شام

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں آن لائن نیلامی کے دوران شہری نے ایک ایسا موبائل نمبر 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر (5 کروڑ روپے) میں خرید کر سب کو حیران کردیا جس کو خریدنے کے لیے 5 ہزار سے زائد افراد نے بولیاں لگائی تھیں لیکن سب سے زیادہ بولی لگانے پر مزکورہ شخص کو یہ نمبر دے دیا گیا۔

اس موبائل نمبر کی سب سے خاص بات آخر میں لگاتار پانچ مرتبہ 8 کا ہندسہ آنا ہے۔ 8 کے ہندسے کو چین میں خوش قسمت سمجھا جاتا ہے۔ چینی زبان میں 8 ہندسہ انگریزی کے لفظ خوشحالی سے مماثلت رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے اس نمبرز کی خریداری میں ہزاروں لوگوں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

منفرد اور خوشحالی کی علامت سمجھے جانے والے اس نمبر کو حاصل کرنے والے صارف کو دس دن میں رقم ادا کرنا ہو گی۔ چینی کمپنیاں اکثر ایسے نمبرز کا اجرا کرتی رہتی ہیں جو عوام کی دلچسپی کا سامان ہوتی ہیں۔

منفرد اور خوشحالی کی علامت سمجھے جانے والے اس نمبر کو حاصل کرنے والے صارف کو دس دن میں رقم ادا کرنا ہو گی۔ چینی کمپنیاں اکثر ایسے نمبرز کا اجرا کرتی رہتی ہیں جو عوام کی دلچسپی کا سامان ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button