fbpx
اخباروومنزہ

سعودی عرب: علاقائی کونسل کی پہلی خاتون سیکرٹری عہدے پر فائز

اگست 19, 2020 | 9:42 شام

وزیر داخلہ نے پیر کو ڈاکٹر خلود محمد الخمیس کو تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیا، اس طرح وہ سعودی عرب کی پہلی خاتون بن گئیں جنھیں اس منصب پر فائز کی گئی ہیں۔

سیکرٹری جنرل تعینات کیے جانے کے بعدانھوں نے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، انھوں نے  ڈاکٹر خلود کو اس  تعیناتی پر مبارک باد دی اور خواتین سے متعلق مملکت میں ان کی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر خلود الخمیس نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں لیکن اس عہدے پر تعیناتی ان کے لئے کوئی حیرت کی بات نہیں بلکہ  قیادت کے خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

ڈاکٹر نے خلود امریکہ کی ہاروڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے‌۔ انہیں سنہ 2018 کو تبوک سائنس یونیورسٹی میں ڈین اور لیکچر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button