fbpx
Uncategorizedاخبار

آج بھی بارش کی پیشگوئی،بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

کراچی میں اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگست 20, 2020 | 7:44 صبح

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج بھی اسلام آباد ،پنجاب،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ راجستھان میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹرف کے زیر اثر مون سون کا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس سسٹم کے تحت کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں 21 اور 22 اگست کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر، میر پور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معتدل بارش کے ساتھ کہیں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 40 ملی میٹر تک بارش کی امید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button