اخبارسب کے لیے سب کچھ
ستمبر دہشت گردوں کے سہولت کاروں کےلیے ستم گر
ستمبر کے وسط تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کواہم رپورٹس پیش کرے گا
اگست 20, 2020 |
8:43 صبح

اسلام آباد:ستمبر کے وسط تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کواہم رپورٹس پیش کرے گا،منی لانڈرنگ اورتخریبی فنانسنگ روکنے کے اداروں کی ساخت پررپورٹ پیش کی جائیگی ۔
اہم ذرائع کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہاکہ ستمبر کے وسط تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کواہم رپورٹس پیش کرے گا،منی لانڈرنگ اورتخریبی فنانسنگ روکنے کے اداروں کی ساخت پررپورٹ پیش کی جائیگی،سیکٹر ریگولیٹر ایکٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ترسیلات کی نگرانی سے متعلق نئے رولز پیش کیے جائیں گے ،رولز پر عملدرآمد کرنے والے حکام کی استعداد پر رپورٹ پیش ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ13 ستمبر کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا،اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے قیام کاعلان کیاجائے گا،اتھارٹی کے تحت سیکٹر ریگولیٹر نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے ۔