Tickerسب کے لیے سب کچھ

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ سائبر فراڈکا شکار ہوگئیں۔

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف مارننگ ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان سائبر فراڈکا شکار ہوگئیں۔ معروف میزبان نادیہ خان کا یوٹیو ب چینل ستمبر 2020میں ہیک ہوگیا تھا جس کی ریکوری کے لئے اداکارہ نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کوبلایا لیکن اس ایکسپرٹ نے اپنی ہوشیاری دکھاتے ہوئے نادیہ خا ن کی گوگل پر پبلشرز آئی ڈی کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات

کو بھی تبدیل کر دیاتھاجس کے بعداداکارہ کی جو بھی آمدنی ہورہی تھی وہ اس آئی ٹی ایکسپر ٹ کے اکاؤنٹ میں جارہی تھی۔اداکارہ کو کافی عرصہ گزر جانے کے بعد فرا ڈ کا علم ہوا تو انہوں نے فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ) کے سائبر کرائم ونگ کو شکایت کی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاذ سمیع نامی آئی ٹی ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button