Tickerسب کے لیے سب کچھ

نواز شریف کی  کورونا ویکسین کا جعلی سرٹیفکیٹ ڈرامہ تھا

کس کس کی سازش تھی، شہباز گِل نے سب بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) شہباز گل نے نواز شریف کی  کورونا ویکسین کی جعلی اینٹری  کو ڈیٹابیس کوبدنام کرنے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کاڈرامہ قرار دے دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسی نیشن کی خبرمیڈیاکوسب سے پہلے ن لیگ نے دی کیونکہ ن لیگ کوٹ خواجہ سعیدہسپتال میں خوردبردکرتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا کہناتھا کہ جعلی ویکسی نیشن واقعہ کے چھ کردارہیں، ابوالحسن کو 2017 میں ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کرایا، عادل رفیق کوبھی ایم پی اے چودھری شہبازنے بھرتی کرایا،ایم پی ایز نے نویدنامی شخص کوذمہ داری دی،نوید ملک سے فرارہے،اس کے پاس ہسپتال کاآئی ٹی کاٹھیکہ ہے، ایم پی اے چودھری شہبازان بھرتیوں کاجواب دیں، نویدشادباغ کارہنے والا ہے ،اس کاپوراخاندان ن لیگی ہے، کرپشن کاکینسراتناپھیلاہواہے کہ کس کس کونکالیں؟ جعلی ویکسین کامعاملہ،اپنے بھرتی کیے گئے لوگوں سے سازش رچائی گئی۔

 شہباز گل کا کہناتھا کہ مریم نوازکے بیان کے بعدبھارتی میڈیانےاس معاملے کواٹھایا لیکن دراصل چودھری شہباز،نوید،ابوالحسن،عادل رفیق نامی کردا روں  نے مریم نوازاورکچھ لیگی ایم پی ایز کیساتھ ملکر یہ کام کیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جلدہی ایک اورادارے کاسکینڈل سامنے لائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button