
دورہ چین پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج میں ایک اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں، اس دورہ کے حوالے سے کل میری وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا، مجھے امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ میری ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں، دو روزہ سرکاری دورے میں وزیرخارجہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور چین میں ہونے والے “پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔