Tickerایتھلیٹ کارنر

‘انگلینڈ نے شرمناک فیصلہ کیا’، کرکٹ کمنٹیٹرز پاکستان کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل اورمعروف آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آج کل دورہ پاکستان کی منسوخی پر سخت تنقید کا سامنا ہے، سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل اورمعروف آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔سابق آسٹریلوی کپتان

ای این چپیل نے کہا کہ کرونا کے دوران پاکستان نے بے لوث دوسرے ممالک کا دورہ کیا، نیک نیتی سے کھیل جاری رکھا، اس کےباوجود پاکستان کےساتھ نارواسلوک کیا گیا۔معروف آسٹریلین کمنٹیٹرمائیک ہیزمین نےکہا کہ انگلینڈ کے مشکل وقت میں پاکستان نےساتھ دیا لیکن انہوں نےدورہ نہ کرنے کا شرم ناک فیصلہ کیا، آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھناچاہیے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button