سب کے لیے سب کچھ

وفاقی وزیر نے عمرہ خواہشمندوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ خواہمشندوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔وفاقی وزیرمذہبی نے پشاور میں حاجی کیمپ فیز7میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‏کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے نئی بلڈنگ قائم کردی گئی یہاں پرحجاج کرام

کوتمام سہولت مہیاکی ‏جائےگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت ‏تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں حج اور ‏عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی ‏عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button