شہر شہر سے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی، کس بھاؤ ملی؟ قیمت اتنی زیادہ کہ پاکستانی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی خرید لی۔ درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25 روپے 15 پیسے فی کلو مہنگی ملی ہے۔ درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔ ٹی سی بی کو درآمدی چینی بندرگاہ پر 109 روپے 90 پیسے فی کلو میں پہنچی۔ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق

یوٹیلٹی سٹورز کیلئے چینی کی قیمت خرید تقریباً 123 روپے کلو ہوگی۔ یوٹیلٹی سٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 33 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی پڑے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔اس سے قبل ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی تھی جو 89 روپے 26 پیسے فی کلو میں پاکستان پہنچی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button