لائم لائٹ

حکومت کاکل عام تعطیل کااعلان،سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے بندرہیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک)عرس داتا صاحب،کل مقامی تعطیل کانوٹی فکیشن جاری، کل عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 ستمبر بروز منگل کو لاہور بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعطیل کا اعلان عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے گیا گیا ہے۔ کل عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔دوسری جانب

علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ایس پیز ، سات ڈی ایس پیز، 49 انسپکٹر سمیت مجموعی طور پر 2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکارو ں کی تعیناتی کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے داتا دربار سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر مشینوں سے چیک کیا جارہا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button