Tickerلائم لائٹ

عمر شریف  کی حالت تشویشناک

ایئر ایمبولینس تو پہنچ گئی،طبیعت نہ سنبھل سکی

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کے لیجنڈ اداکارعمر شریف  کی امریکہ منتقلی  کیلئےائیر ایمبولینس جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ کراچی  پر تقریباً بارہ بجے لینڈ کر گئی تاہم  اداکار کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث فوری طور پر اُن کی امریکہ منتقلی ممکن نہیں ۔

عمر شریف کو بذریعہ ائیر ایمبولینس امریکہ منتقل کیا جائے گا جہاں اُن کا علاج مشہور فلمی اداکارہ  ریما  کے خاوند کریں گے۔ عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور  ان کا علاج کیلئے امریکہ منقل کیا جانا انتہائی ناگزیر ہے۔

ائیر ایمبولینس میں عمر شریف کے اہلخانہ میں سے کوئی بھی اُن کیساتھ نہیں ہوگا۔  یورپی ممالک کے متعلقہ قوانین کے تحت ائیر ایمبولینس جہاں جہاں بھی رُکے گی ، ایمبولینس میں موجود تمام افراد کے پاس اُن ممالک کے ویزے ہونے لازمی ہیں ۔

ا ن قوانین سے  صرف مریض کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے  اس لیے عمر شریف کی اہلیہ اور بیٹا الگ سے امریکہ روانہ ہونگے۔

سندھ حکومت نے اداکار کے علاج معالجے چار کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے اُن کے علاج کے تمام اخراجات کی ذمہ داری بھی اُٹھا رکھی ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button