Tickerنیا دن نئی امید

پاکستانی طالب علموں کیلئے بڑی خبر آ گئی

25  یونیوورسٹیوں میں سینکڑوں ’’قیمتی ‘‘سکالرشپ

 

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے چھ سو پاکستانی طالب عملوں کو سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کیمطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سکالر شپ کے تحت پاکستانی طلباء ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کی ڈگری حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا کہ سکالر شپ 75 فیصد پاکستان  سے اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طالب علموں کیلئے ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کریں گے۔بلال اکبرکا کہنا تھا کہ ہر یونیورسٹی کا اپنا معیار اور طریقہ کار ہو گا جبکہ طلباء کو یونیورسٹی ویب سائٹ اور آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہو گی۔

 

بلال اکبر نے کہا کہ سکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ سعودی عرب کی سکالر شپ کیلئے مرد وخواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈگری پروگرام کیلئے درخواست دینے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے دوران، ماسٹرز کیلئے 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے35 سال سے کم ہونی چاہئیں۔

 

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ سکالرشپ حاصل کرنے والے طا لب علموں کو دوران تعلیم سعودی عرب میں مفت رہائش کی سہولت اور شادی شدہ طلباء کو ابتدائی تین ماہ فرنشنگ الاونس بھی فراہم کیا جائے گا۔

 

بلال اکبر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب آمد اور واپسی کیلئے مفت ایئر ٹکٹ اور شادی شدہ ہونے کیصورت میں اہل خانہ کے لیے مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں کھانے پینے سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے رعایتی نرخ ہوں گے۔ سائنس کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کو ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔

 

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سکالر شپ پر آنے والے پاکستانی طالب علموں  کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا رہے گا جبکہ اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button