اخبارسوشل میڈیا
چھوٹے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ
چ لاہور: پنجاب حکومت پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کے لئے سکول نہ کھولنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔
اگست 21, 2020 |
6:43 صبح

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کے نجی سکولوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے 25 اگست تک تحریری تجاویز طلب کی ہیں۔
مراد راس نے کہا کہ 15 ستمبر سے سکول کھلتے ہیں تو صرف پانچویں سے دسویں تک کے بچے ہی سکول آسکیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لئے سکول نہیں کھلیں گے، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں آدھے بچے ایک دن جبکہ آدھے ایک دن بلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی کے بعد تفریح گاہیں، ریسٹورنٹس کے ڈائن ان ، سینما گھر اور تھیٹر بھی کھل چکے ہیں تاہم شادی ہال اور تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔