Tickerشہر شہر سے

لاہور کے بعد اسلام آباد پر حملہ

پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعداسلام آباد میں بھی ڈینگی بے قابو

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈینگی حملہ آور ہو گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کیمطابق اسلام آباد میں مزید32 شہری ڈینگی سے متاثر ہو گئے ۔

مقامی میڈیا کیمطابق ڈینگی کے حالیہ کیسوں کےبعدوفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثر ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 177 ہو گئی ہے ۔

ڈینگی سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔ ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کیمطابق گزشتہ چھ ایام میں 125 شہری ڈینگی کےوائرس کاشکارہوئے ۔

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کےباعث ڈینگی کےمریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں کیس رپورٹ ہورہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ڈینگی کیخلاف کارروائی کی ہدایات کے باوجود پنجاب اورخصوصاً لاہور سے ڈینگی کیس سامنے آرہے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں  اور وہاں بھی ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button