fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

تبدیلی آئی رے،،،گنگا اُلٹی بہنے لگی

بیوی کا تھپڑوں، مکوں، بیلن اور توے سے تشدد، شوہرکی انصاف کیلئے دُہائی

اگست 21, 2020 | 6:54 صبح

پنو عاقل: سندھ کے شہر پنو عاقل میں ایک شخص اپنی بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد انصاف کے حصول کیلئے پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔

نذر محمد شہری نے پنو عاقل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ مظلوم شہری نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو 30 ہزار روپے رکھنے کیلئے دیے تھے، جب اس نے رقم واپس مانگی تو اس کی بیوی مکر گئی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مظلوم شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی نے اسے تھپڑوں، مکوں، لاتوں، بیلن اور توے سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ نذر محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیوی کے خلاف کارروائی کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button