Tickerسدا بہار

بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ۔۔ گرج چمک کے ساتھ بارشیں۔۔۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ کشمیر اوراس سےملحقہ علا قوں

میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد میں پیر اور منگل
کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم میر پور خاص میں 02 ملی میٹربارش ہوئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: لا ڑ کا نہ42،سبی اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button