لائم لائٹ

پیٹرول کی شدید قلت ہوگئی

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے سبب پیٹرول اسٹیشنز پر ایندھن کی رسائی کا عمل متاثر ہوگیا ہے اور پیٹرول کی شدید قلت ہوگئی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پیٹرول اسٹیشنوں تک پیٹرول کی سپلائی کیلئے فوجیوں کی خدمات حاصل کرنے پر غور کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول پمپس تک پیٹرول کی رسائی نہیں ہوپارہی ہے۔پیٹرول

ریٹیل ایسوسی ایشن کےمطابق ان کے 50 سے 90 فیصد آؤٹ لیٹس پر پیٹرول کی قلت ہے۔برطانوی حکومت نے وقتی طور پر
فیول کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے پیٹرولیم کمپنیوں کو مسابقتی ایکٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ٹرک ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے برطانوی حکومت نے گذشتہ ہفتے تقریباً 10 ہزار سے زائد افراد کو عارضی ویزے جاری کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق 2019 سے 2021 کے دوران برطانیہ 72 ہزار ٹرک ڈرائیورز سے محروم ہوا جس کی اہم وجہ بریگزٹ سے برطانیہ کا انخلا ہے اور یہ ڈرائیورز یورپی یونین کے رکن ممالک میں رہنا چاہتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button