Tickerسوشل میڈیا

امریکہ روانگی سے قبل ہی عمر شریف کے حوالے سے افسوسناک خبر۔۔روانگی موخرکردی گئی۔۔ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے کے باعث علاج کے لیے ان کی امریکا روانگی مؤخر کردی گئی جبکہ انہیں امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔عمر شریف کا امریکا میں علاج کرنے والی ٹیم کے رکن پاکستانی نژاد ڈاکٹر و ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ ڈائیلائسز کے دوران اداکار عمر شریف کا بلڈ پریشر

کم ہوگیا تھا۔ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے لیے امریکا سفر کرنے کے قابل نہیں۔ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد ان کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔علاوہ ازیں عمر شریف کے اہلخانہ کے مطابق ایئرایمبولینس کمپنی کو عمر شریف طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اب روانگی کا نیا شیڈول آئے گا۔اہلخانہ کے مطابق امریکا میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔علاوہ ازیں عمرشریف کو علاج کی غرض سے امریکا لے جانے کے لیے 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی۔پہلےسے طے شدہ شیڈول کےمطابق عمرشریف کو آج (27 ستمبر کو) امریکا روانہ ہونا تھا۔تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کیے گئے مختلف ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ان کی روانگی میں تاخیرہوسکتی ہے۔نجی اسپتال کے طبی ماہرین نے عمرشریف کو اگلے 24 گھنٹے فضائی سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ امریکا روانگی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ عمر شریف کی روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور کمپنی نے اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button