fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو زیادہ بارش ہوگی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اگست 21, 2020 | 7:13 صبح

کراچی: محکمہ موسمیات نےکراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق ہفتہ اور اتوار  کو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور  40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے جب کہ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button