وومنزہ

کورونا ایک بار پھر سراٹھانے لگا، مریضوں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ

ویانا(ویب ڈیسک) آسٹریا بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1312 مریض سامنے آگئے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات افراد زندگی کی باری بھی ہار گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریا میں کورونا کی صورتحال کشیدہ ہے، انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں اس وقت 230 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں نئے انفیکشن کی تعداد کم ہوئی ہے لیکن ہفتہ کو

دوبارہ 2100 سے زیادہ ہوگئی تھی۔ پیر کو پتہ چلا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریا میں کل 1312 نئے انفیکشن اور سات اموات ہوئیں، ایک ہفتہ قبل 20 ستمبر کو کورونا کے 1399 کیس تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button