fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

آٹا اور چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ذخیرہ اندوزوں کو تباہ کر دیں گے۔

اگست 21, 2020 | 12:15 شام

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بنانا بہت مشکل ہے، اس کے لیے لاہور کے کئی چکر لگائے، راولپنڈی پنجاب کا پہلا شہر ہوگا جہاں 5 یونیورسٹیاں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کسی وقت تعلیم میں پنجاب میں 27 ویں نمبر پر تھا اور اب پہلے نمبر پر ہے۔

ملک میں آٹا چینی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا آٹا اور چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، تمام ذخیرہ اندازوں کو تباہ کر دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو ٹی وی پر بول رہا ہے سب کے نیب میں کیسز ہیں، لیکن عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو بھی این آر او نہیں دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کو پھنسانے جا رہی ہیں، جو پتھر مریم لائی تھیں وہ سب شہباز شریف کی سیاست کو پڑے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور وطن واپس لانے کے لیے عدالت جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار رہیں گے اور ان کے ساتھ کچھ نہیں ہو گا۔

چین کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے پر بات کرتے ہوئے چین کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں، چین 40 سال کی لیز مانگ رہا ہے، لیکن ہم 20 سال کی لیز دینا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے، ابھی کچا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button