Tickerوومنزہ

مسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی!شیڈول تبدیل ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبرنہ ہوئی

کراچی(نامہ نگار خصوصی) شہرقائد میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سمیت دیگر ایئرلائنوں کے شیڈول میں تبدیلی جبکہ بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے594منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے304 بھی منسوخ کی گئی ہے۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی پرواز502دوپہر 12بجے

روانہ ہونی تھی لیکن وقت تبدیل کردیا گیا اب 1بجکر55منٹ پر روانگی متوقع ہے۔اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے368دوپہر1بجے روانہ ہونی تھی وقت میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے بعد پرواز کی روانگی2بجے توقع کی جارہی ہے۔کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے310منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے کوئٹہ جانیوالی سرین ایئر کی پرواز کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button