
ملتان:ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق وکلاء کے نئے کمپلکس کی تعمیر کے لیے 80 سال پرانے مخدوش مال خانے کی عمارت گرائی جارہی تھی کے اس میں سے زیورات اور قیمتی نوادرات نکل آئے۔
قیمتی نوادرات اور زیورات نکلنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر سول جج عمران عابد اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی موجودگی میں عمارت کو سیل کر کے پنجاب حکومت اور محکمہ آثار قدیمہ کو خط لکھ دیا گیا۔
حکومت پنجاب کی ہدایت تک یہ عمارت سیل رہے گی اور نہ اس کو گرایا نہیں جائے گا۔