Tickerگلوبل ویلیج

ملک اندھیرے میں ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔۔۔ قرض نہ دیا تو کئی صوبوں کی بجلی بند رہے گی

90 ملین ڈالر کا مقروض ہے

ملک اندھیرے میں ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔۔۔قرض نہ دیا تو کئی صوبوں کی بجلی بند رہے گی

لندن (ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا نے افغانستان میں واقع بجلی گھر کےعہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وسط ایشیائی ممالک کو افغانستان کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ممکن ہےکہ موسم سرما میں افغانستان کو بجلی نہ مل سکے۔

انگریزی اخبار وال سٹریٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ افغانستان اپنی ضرورت کیلئے اس وقت وسط ایشیائی ممالک سے بجلی کا 80 فیصد حصہ درآمد کررہا ہے۔

اخبار نے افغانستان میں بجلی فرم سے منسلک عہدیدار داؤد نورزئی کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان اس وقت بدترین دنوں سے گزررہا ہے اور اگر افغانستان کی بجلی کاٹ دی گئی تو ملک کے کئی صوبے تاریک ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کا بجلی کا محکمہ وسط ایشیائی ممالک کا 90 ملین ڈالر کا مقروض ہے جس کی ادائیگی کئی ماہ سے نہیں کی جاسکی ۔نورزئی نے امریکی اخبار کو بتایا کہ جب وہ بطور DABS سربراہ تعینات تھے تواُن کے پاس 40 ملین ڈالر تھے جو فرم کے عہدیدار ملک سے باہر لے جانے کے خواہشمند تھے لیکن اس رقم کو ملک سے باہر نہیں لے جانے دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان تاجکستان، ازبکستان،ترکمانستان اورایران سےبجلی درآمدکرتا ہےجس کی سالانہ لاگت 300 ملین ڈالر ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button