صحت افزا

فاسٹ فوڈ کھانے والے زیادہ ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

لندن(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق ایسٹونیا کی ٹارٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ برگر، پیزا اور شوگری مشروبات کے عادی ہوتے ہیں ان میں خطرات مول لینے والے جینز پائے

جاتے ہیں اور ایسے لوگ نہ صرف زیادہ ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں بلکہ ٹریفک قوانین کی بھی زیادہ خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تونس توکو کا کہنا تھا کہ ”ایسے لوگ گاڑی چلاتے ہوئے دوسروں کے لیے مصائب کھڑے کرتے ہیں اور بہت ناگوار گزرنے والے روئیے کے حامل ہوتے ہیں، ان کا یہ رویہ صرف گاڑی چلاتے ہوئے ہی نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی یہ لوگ لاپروا اور خطرات مول لینے والے ہوتے ہیں۔ جو لوگ فاسٹ فوڈز پسند کرتے ہیں ان میں یہ رجحان طبعی طور پر پایا جاتا ہے۔ اس روئیے کے حامل لوگ فاسٹ فوڈز کو زیادہ پسند کیوں کرتے ہیں؟ اس کی وجہ جاننے کے لیے ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی۔“

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button