fbpx
اخبارشہر شہر سے

خیبرپختونخوا میں نفاذ کے بعد پنجاب میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

اگست 22, 2020 | 11:49 صبح

لاہور: کورونا کی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد پنجاب میں کروناصورت حال کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ کرلیا گیا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈان پنجاب کے مختلف شہروں میں نافذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈان کے بعد اب مائیکرواسمارٹ لاک ڈان کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے، جس کے تحت کرونامتاثرہ گھروں کو سیل کیا جائے گا۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جس گھر سے کورونا کیس نکلے گا اسے سیل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان میں ایک گھر یا دکان بھی سیل کی جائے گی، وہ دکانیں یا گھر لاک ڈان کے زد میں آئیں گے جہاں سے کرونا کیسز رپورٹ ہوں گے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان 2 ہفتے کے لیے لگایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button