Tickerدلچسپ و عجیب

بند ر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔۔۔کچھ رقم واپس مل سکی لیکن کیسے؟ جانئے۔۔۔

دلپسپ کہانی ۔۔۔

 

 

بند ر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔۔۔کچھ رقم واپس مل سکی لیکن کیسے؟ جانئے۔۔۔

 

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر جے پور میں بندر نے رکشے میں سوار شخص کے ہاتھوں سےدو لاکھ روپے (پاکستانی) سے زائد چھین کر فرار ہو گیا۔

 

 

بھارتی میڈیا کیمطابق ایک شخص اپنے دو دوستوں کے ہمراہ رکشے میں سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا جب اُن کا رکشہ ٹریفک جام میں پھنس گیا۔

 

 

ٹریفک کے جام ہونے کی وجہ سے رکشہ سٹرک پر رُکا  ہوا تھا کہ اچانک ایک بند رکشے میں گھسا اور شخص کے ہاتھ میں موجودتولیے میں لپٹے ایک لاکھ بھارتی روپے چھین کرفرار ہوگیا۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بندر پیسے چھین کرقریبی درخت پر چڑھ گیا  اور پھر اُس نے ساری رقم سڑک پر اچھال دی۔ اتنے سارے نوت درخت کے ارد گرد  پھیل گئے اور بہت سے ہوا کے ذریعے ادھر ادھر زرا دور تک چلے گئے۔

 

 

بھارتی میڈیا کیمطابق متاثرہ شخص صرف 56 ہزار بھارتی روپے واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہا لیکن باقی رقم واپس نہ مل سکی کیونکہ اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے اور رقم لے جانیوالوں کو شناخت نہیں کیا جا سکا۔

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button