Tickerسدا بہار

چیئرمین نیب کے حوالے سے آخر کا رخبرآ ہی گئی جانئے۔۔۔ توسیع ملی کہ نہیں؟

نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری

چیئرمین نیب کے حوالے سے آخر کا رخبرآ ہی گئی جانئے۔۔۔ توسیع ملی کہ نہیں؟

 

کراچی (ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردئیے ہیں جس کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو  عہدے میں توسیع  مل گئی ہے۔

 

لوکل میڈیا رپورٹس کیمطابق ​آرڈیننس کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا  ہے۔

 

صدر مملکت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا​ہے جبکہ ترمیمی آرڈنینس کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی تک جسٹس(ر) جاوید اقبال بطور چیئرمین نیب کام کرتے رہیں گے۔

آرڈیننس کے مطابق صدر مملکت جتنی چاہیں ملک میں احتساب عدالتیں قائم کرسکیں گے۔ صدر مملکت متعلقہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کے جج مقرر کریں گے۔

صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد چیئرمین نیب تعینات کرینگےتاہم صدر مملکت اتفاق رائے نہ ہونے پرچیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

 

پارلیمانی کمیٹی میں 12 ارکان شامل ہوں گے جن کا کام اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

 

نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

 

آرڈیننس کیمطابق نئے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت چار سال ہوگی جبکہ چار سال مکمل ہونے پر چیئرمین نیب کو اگلے چار سال بھی تعینات کیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button