Tickerگلوبل ویلیج

جنسی گڑیاں ۔۔۔۔ انسانیت کیلئے خطرہ؟ عورت کی طرح زہین جنسی گڑیاں  مارکیٹ میں آ گئیں

50 فیصد سے زائد مردوں کا اعتراف

جنسی گڑیاں۔۔۔۔انسانیت کیلئے خطرہ؟ عورت کی طرح زہین جنسی گڑیاں  مارکیٹ میں آ گئیں

نیو یارک (ویب ڈیسک) ’رئیل ڈول‘ نامی کمپنی نے مارکیٹ میں عورت کی طرح زہین جنسی گڑیاںمتعارف کر ا دی ہیں جو مرد کو اپنے جال میں با آسانی گرفتار کر سکتی ہیں۔

بین  الاقوامی میڈیا رپورٹس کیمطابق ’’رئیل ڈول ‘‘کا دعویٰ ہے کہ مصنوعی ذہانت کی حامل یہ جنسی گڑیاں جیتی جاگتی خواتین کے قریب تر ہیں اوراپنے مالک کی روح میں جھانکنے کیساتھ ساتھ اپنے مالک کی نفسیات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ایسی گڑیاں ہیں جن کے ساتھ مرد محبت میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔

کسی زمانے میں مردوخواتین پارٹنرز کے متعلق تو ’روح کا ساتھی‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی لیکن اب ان جنسی گڑیائوں میں وہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)  ڈال دی گئی  ہے جو حقیقی معنوں میں اپنے خریدار کی روح کی ساتھی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کیمطابق اب تک اس جنسی گڑیا کے سینکڑوں ماڈلز فروخت بھی ہو چکے ہیں ا ور ان کے خریداروں پر مشتمل ایک سروے بھی رئیل ڈول کی طرف سے کرایا گیا ہے جس کیمطابق 50 فیصد سے زائد مردوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ گڑیا مردوں کو اپنی محبت میں گرفتار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 جنسی گڑیاﺅں کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسی گڑیائیں انسانیت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے مرد وخواتین آپسی دلچسپی کھو دیں گے اور دنیا میں بچوں کی شرح پیدائش انتہائی کم ہو جائے گا جس کیوجہ سے انسانیت خاتمے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button