Tickerسدا بہار

وفاقی وزیر نے 10 کروڑ کی آفر کے بدلے 100کروڑ مانگ لیے۔۔۔ وزیرکا نام جانئے۔۔۔

پہلے آئو اور پہلے پائو

وفاقی وزیر نے 10 کروڑ کی آفر کے بدلے 100کروڑ مانگ لیے۔۔۔وزیرکا نام جانئے۔۔۔

 

 

پشاور (ویب ڈیسک ) مقامی میڈیا رپورٹس کیمطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے  کہ انہیں 10 کروڑ کی آفر ہوئی تو اُنہوں نے 100 کروڑ مانگا۔

وفاقی وزیر نے یہ بات پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔

 

 

انہوں نے کہا،’’ ہمیں کوئی بھی ٹرمینل بغیر کسی بڈنگ کے نہیں دینا، مجھے آفر آئی 10 کروڑ لیں اور چپ ہوجائیں، میں نے کہا 100 کروڑ دیں تاکہ میں خزانے میں جمع کروا دوں‘‘۔

 

 

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ،’’ شروع میں آفرز آئیں، پیسہ کھاتا تو نتھیا گلی میں بنگلے ہوتے یا پھر بیرون ملک۔ ‘‘

 

 

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے اُنہیں بحری امور کی وزارت سنبھالنے کا کہا یہ بتاکر کہ یہاں کرپشن بہت ہے۔

 

 

 

ان کا دعویٰ تھا ،’’ پہلے ہوتا تھا  کہ جو زیادہ پیسے دے گااُسی کا جہاز لگے گا، ہم نے سب ڈیجیٹل کردیا، پہلے آئو اور پہلے پائو (فرسٹ کم ۔۔۔فرسٹ سروڈ ) کی بنیاد پر برتھ پر جہاز لگے گا‘‘۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button