Tickerگلوبل ویلیج

کس اسلامی ملک کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار؟ جان کر آپ خوش ہو  جائینگے

پاسپورٹ رینکنگ جاری

کس اسلامی ملک کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار؟جان کر آپ خوش ہو  جائینگے

لاہور ( ویب ڈیسک) گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کرتے ہوئے متحد ہ عرب امارات  کے پاسپورٹ کو  دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا ہے۔سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جبکہ پاکستان کا نمبر 91 میں سے 88 واں ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کیمطابق متحدہ عرب امارت کے پاسپورٹ نےسب سے زیادہ موبیلیٹی سکور حاصل کیا ہے جو کہ 152 ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔

یو اے ای کے شہری 98 ممالک میں ویزا فیری اینٹری کی شاندار سہولت رکھتے ہیں جبکہ 54 ممالک میں پہنچ کر بھی ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم دنیا کے 46 ممالک ایسے ہیں جس کیلئے متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والوں کو پیشگی ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے ۔

فہرست میں نیوزی لینڈ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیاہے جس کا پاسپورٹ 146 ممالک میں قابل قبول ہے اور اس کے پاسپورٹ پر 98 ممالک میں بغیر ویزے داخلہ ممکن ہے تاہم 52 ممالک ایسے ہیں جن کا ویزا پیشگی لینا ہوگا۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں بھارت کا 71 واں نمبر ہیں  کیونکہ اسکا موبیلیٹی سکور 56 ہے جبکہ 20 ممالک میں بغیر ویزا داخلہ ہو سکتا ہے اور 142 ممالک میں جانے سے قبل ویزا حاصل کرنا ضروری ہے ۔

دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو کہ 91 نمبر پر ہے ، افغانستان کا موبیلیٹی سکور 32 ہے جبکہ اس کے پاس صرف چار ممالک میں ہی ویزا فری اینٹری کی سہولت موجود ہے ، 28 ممالک میں پہنچ کر ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن 166 ممالک میں جانے کیلئے داخلے سے پہلے ویزا لینا ہوگا ۔

پاکستان کا پاسپورٹ بھی کمزور ترین ہی قرار دیا جاسکتا ہےکیونکہ پاکستان اس فہرست میں 88 ویں نمبر پر ہے، پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلیٹی سکور 37 ہے  اوراس پر صرف  6 ممالک میں ویزا فری اینٹری کی سہولت موجود ہے جبکہ 31 ممالک میں ویزا آن آرائیول لیا جا سکتا ہے لیکن 161 ممالک میں جانے کے خواہشمندوں کو داخلے سے پہلے ہی ویزا حاصل کرنا ہو گا ۔

جرمنی ،فن لینڈ،آسٹریا، لیگزمبرگ، اسپین، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا پاسپورٹ 144ممالک میں قابل قبول ہے۔

 سعودی عرب نے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگائی ہے ، سعودی پاسپورٹ 55 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس سے پہلے سعودی پاسپورٹ 71 ویں نمبر پر تھا۔ اس فہرست میں امریکہ اور برطانیہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button