fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

ڈونلڈ ٹرمپ کی بہن نے اپنے بھائی کو ’جھوٹا اور جعلی قرار دے دیا

اگست 23, 2020 | 3:49 شام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن اور سابق فیڈرل جج میریاین کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی ’ایک جھوٹے انسان ہیں جس کے کوئی اصول نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن کے اپنے بھائی کے بارے میں یہ باتیں ایک خفیہ ریکارڈنگ میں سامنے آئی ہیں۔ جس میں میرینی ٹرمپ بیری ٹرمپ انتظامیہ پر ان کی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے تنقید کر رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بارے میں ان کی بہن میریاین ٹرمپ بیری کے یہ خیالات ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے ریکارڈ کیے تھے جنہوں نے گذشتہ ماہ ایک کتاب شائع کی جس میں صدر پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

ریکارڈنگ میں میریاین ٹرمپ کو کہتے سنا جا سکتا ہے ’خدارا اس کی ٹویٹ اور جھوٹ۔ یہ منافقت ہے اور ظلم ہے۔‘

اس ریکارڈنگ میں میریاین ٹرمپ وہ اپنی بھیتجی میری ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی تصدیق کرتی ہیں جس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں اپنے دوست کو پیسے دے کر اس سے امتحان دلوایا تھا۔

اس خفیہ ریکارڈنگ میں میریاین ٹرمپ بیری ٹرمپ انتظامیہ پر ان کی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے تنقید کر رہی ہیں جس کی وجہ سے سرحد پر کئی بچے حراستی مرکز پر رکھے گئے۔

صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں ایک جگہ دعوی کیا تھا کہ ان کے چچا نے یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں اپنے دوست کو پیسے دے کر اس سے امتحان دلوایا تھا۔

میریاین ٹرمپ بیری اس ریکارڈنگ میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہیں تو اس دوست کا نام بھی یاد ہے۔

وہ کہتی ہیں ’وہ پنسلوینیا کی یونیورسٹی میں گیا کیونکہ اس کا امتحان کسی اور نے دیا تھا۔‘

میریاین ٹرمپ بیری اپنے بھائی کی کافی حامی تھیں اور ماضی میں کہہ چکی ہیں کہ وہ دونوں کافی قریبی ہیں۔ انھوں نے ایک مرتبہ بتایا کہ کس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی روزانہ عیادت کی جب وہ آپریشن کے بعد ہسپتال میں تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button