fbpx
اخباردلچسپ و عجیب

افریقہ سے ملا 442 قیراط کا ہیرا، قیمت ؟

 افریقی ملک لیسوتھ میں کان کنی کی ایک کمپنی کو پہاڑی کی کھدائی کے دوران 442 قیراط کا ہیرا ملا ہے جس کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے۔

اگست 23, 2020 | 7:16 شام

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیرے کے ایک ماہر کان کن نے افریقی ملک لیسوتھ کے پہاڑی علاقے میں کھدائی کے دوران ایک قیمتی ہیرا دریافت کیا ہے۔ اسی کان کن نے پہلے بھی 910 قیراط کا ہیرا دریافت کیا تھا جس کی مالیت 40 ملین ڈالر ہے۔

دی لیٹسنگ مائن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمین کی گود سے دنیا کے قیمتی ہیرو کی دریافت کا سلسلہ جاری ہے 910 قیراط کے بعد اب 442 قیراط کا ہیرا دریافت کیا ہے جو اپنے معیار، ساخت اور وزن کے حساب سے منفرد ہے۔ رواں برس کی جانے والی ہیرے کی کان کنی میں یہ سب سے وزنی اور خوبصورت ہیرا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button