Tickerلائم لائٹ

بابرکت مہینے کے بابرکت دن سارہ خان اورفلک شبیر کےگھراُترنے والی رحمت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

 

بابرکت مہینے کے بابرکت دن سارہ خان اورفلک شبیر کےگھراُترنے والی رحمت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ خان اورگلوکار فلک شبیر کے گھر اللہ کی رحمت یعنی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فلک شبیر نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ربیع الاول اور جمعہ کی مبارکباد دی۔

فلک شبیر نے لکھا اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے شکر الحمداللہ۔  مجھے اپنی بیٹی کے دنیا میں آنے کی خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔ فلک نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پیار اور دعاؤں سے نوازا۔

اس خوبصورت پیغام کے ساتھ فلک شیر نے اپنے چاہنے والوں کیلئے اس خوبصورت پیغام کیساتھ اپنی،سارہ خان اورگڑیا کےننھے سے ہاتھوں کی تصویربھی شیئر کر دی جوسوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ٹوئٹر پر بھی سارا خان کا ٹرینڈ کبھی پہلے نمبر پر تو کبھی دوسرےیا تیسرےنمبر پر ۔۔۔غرض سارا دن ٹاپ ٹرینڈبنا رہا۔

سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button