Tickerایتھلیٹ کارنر

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کیے جانے سے متعلق تصدیق کردی۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ ری شیڈول کرنے کے لیے کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہےکہ فیوچر ٹورز پروگرام ( ایف ٹی پی) 2023 مکمل ہونے سے قبل

دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ گز شتہ ماہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کھیلی جانی تھی تاہم نیوزی لینڈ نے میچ سے محض آدھا گھنٹہ قبل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ ملتوی کردیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button