fbpx
اخباردلچسپ و عجیب

زمبابوے میں خواتین فورس جانوروں کی محافظ

اگست 23, 2020 | 7:37 شام

 زمبابوے کے بعض علاقوں میں جانوروں کے غیرقانونی شکار میں تیزی سے کمی آرہی ہے جس کی وجہ یہ 100 فیصد خواتین رینجزر کا ایک گروہ ہے جو مسلح ہوکر جنگلی حیات کو بچارہا ہے۔

اس گروہ کو آکاشنگا کا نام دیا گیا ہے جس میں شامل باہمت خواتین قیمتی جانوروں کو بچاتی ہیں اور ان کے شکاریوں سے مسلح لڑائی بھی کرتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف تین سال کی مدت میں جانوروں کو بچانے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

صرف خواتین پر مشتمل جنگلی حیات کے نگرانوں (رینجرز) کی  ٹیم 2017 بنائی گئی اور اس کے نتیجے میں زمبابوے میں اب ہاتھیوں کے شکار اور اموات میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گروہ میں شامل خواتین کی اکثریت گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کی شکار رہ چکی ہے ، جن کی تربیت خصوصی طور پرآسٹریلیا کے فوجیوں نے کی ہے۔

اس گروہ میں شامل تمام خواتین خودمختار ہیں اور وہ خود اس پروگرام کو آگے بڑھاتی ہیں۔ وہ روز گشت پر جاتی ہیں اور اس احوال کی فلم بندی بھی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اب خواتین کا گروہ 115 مربع کلومیٹر جنگل کا جائزہ لیتا ہے ۔ اس علاقے میں وائلڈ لائف کے علاوہ شیر اور گینڈے بھی موجود ہیں۔ تاہم ہاتھیوں کی تعداد 85 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button