Tickerایتھلیٹ کارنر

حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ، مزید 22 اشیائے ضروریہ مہنگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے

35 پیسے تک پہنچ گئی ۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 152 روپے
​​​​​​​ 28 پیسے بڑھ گئی۔ آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں 23 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے بڑھ گئی

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button