دلچسپ و عجیب

گرفتاری سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا اقدام، پولیس حیران

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی شہری گرفتاری سے بچنے کےلیے درخت پر چڑھ گیا، تاہم پولیس نے دو روز کی تگ و دو کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے قریب واقع گاؤں بروکوائل میں شہری کے دو روز درخت پر گزرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچنے کےلیے درخت پر چڑھا تھا۔روڈی تھامس نامی شخص کے خلاف وارنٹ گرفتاری

جاری ہوئے تھے کیوں کہ اس نے اپنی گاڑی میں سوار ایک پچاس سالہ خاتون کو چہرے پر مکّا مارا تھا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ تھامس کی والدہ تھیں جنہیں تھامس اکثر دھمکیاں بھی دیتا تھا۔پولیس خاتون کی شکایت پر تھامس کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچی تو وہ گرفتاری سے بچنے کےلیے پہلے چھت پر چڑھا اور پھر درخت پر چڑھ گیا اور دو روز درخت پر ہی بیٹھا رہا۔پولیس نے مذاکرات کے ذریعے ملزم کو نیچے لانے کی کوشش کی تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں، جس پر ملزم نے کہا کہ وہ دوبارہ جیل جاکر تشددکا شکار نہیں ہونا چاہتا کیوں کہ ماضی میں بھی اسے سلاخوں کے پہچھے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پولیس دو روز کی تگ و دو کے بعد تھامس کو نیچے اتار کر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button