fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں اظہر علی کی سنچری

اگست 23, 2020 | 8:24 شام

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 24 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ شروع کی تو اسے جلد ہی پہلے فواد عالم اور پھر اسد شفیق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

جب ٹیم 75 کے مجموعے پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی تو ایسے میں کپتان اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا بلکہ ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 17ویں سنچری بھی مکمل کرلی۔

ان کا ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے دیا جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 583 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی جبکہ قومی ٹیم کو اس وقت تک 370 رنز سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button