دلچسپ و عجیب

شوہر بیوی کو بازار میں ہی بھول کر دفتر چلا گیا تو گھنٹوں سڑک پر انتظار کرتی بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

میاں بیوی کے درمیان تو جھگڑا چلتا رہتا ہے مگر ایسا کیا ہوا کہ خاوند اپنی بیوی کو بازار میں ہی چھوڑ کر دفتر چلا گیا؟ شوہر کو بھولنے کی عادت ہے اور اس عادت نے انہیں کافی مشکل میں تب ڈالا جب یہ بیوی کو بھوکر دفتر چلے گئے۔غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی نے شوہر کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کر وا دیا۔البتہ یہ واقعہ جب سوشل میڈیا کی زینت بنا تو یہ قصہ کافی

وائرل ہوا۔ اس واقعہ پر کسی صارف نے کہا کہ شوہر کا اس میں کوئی قصور نہیں بیوی کو شکایت نہیں کرنی چاہیے تھی تو کسی نے کہا کہ بیوی
نے ٹھیک کیا ہے۔اماراتی اخبار نے تیونس میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا شوہر اسے بازار میں چھوڑ کر دفتر چلا گیا جس پر پولیس نے شوہر سے رابطہ کیا اور انہیں تھانے طلب کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ خاتون خریداری کرنے کے لیے مارکیٹ گئیں جہاں انہوں نے کافی دیر لگا دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار نے وہاں سے گاڑی ہٹانے کا کہاـشوہر کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ کے سامنے سے گاڑی ہٹا کر کچھ فاصلے پر پارکنگ لاٹ میں کھڑی کی اور ساتھ ہی کافی شاپ میں چلا گیا تاکہ وقت گزارا جا سکے اسی دوران مینیجر کی کال آئی جن سے باتیں کرنے کے دوران میں یہ بھول گیا کہ اہلیہ کو مارکیٹ میں چھوڑا ہےـپولیس نے شوہر کی رودار سننے کے بعد ان کی اہلیہ کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ درج کی گئی شکایت واپس لیں ـ پولیس کے سمجھانے پراہلیہ نے شکایت واپس لے لی جس پرہی شوہر کوتھانے سے رہا کیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button