ایتھلیٹ کارنر

شعیب ملک کی ٹیم میں‌ واپسی، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ‌ دی

کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں

پاکستان کے لیے بڑا اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انجری کی وجہ سے صہیب مقصود کو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ اُن کی جگہ شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button