
کراچی : سندھ حکومت نے ضمنی انتخاب کرانے پر آمادگی ظاہر کردی،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی ۔
سندھ حکومت نے کہاکہ ضمنی الیکشن کیلئے تمام انتظامات اورکورونا ایس او پیز کو پورا کیاجائے گا،سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 عمر کوٹ پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان ہونا ہے ۔
پی ایس88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی شیڈول کااعلان الیکشن کمیشن کرے گا،ملیرپی ایس کی نشست صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال سے خالی ہے۔
پی ایس عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ اورجی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم امیدوار ہیں ۔