لاہور: پب جی نے ایک اور جان لے لی؟ اب تک چار
لاہور میں ہی بپ جی گیم کو لے کر مبینہ طور پریہ چوتھی خودکشی ہے

لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کے علاقےمیں احسن نامی نوجوان نےمبینہ طورپرپب جی گیم کھیلنے سے منہ کرنے پر اپنی جان لے لی ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ احسن پب جی گیم کھیلنے کے بعد کمانڈو بننے کی خواہشمند تھااورہروقت گھر میں کمانڈو ٹریننگ کر تا رہتا تھا۔ اسی وجہ سے گھر والے اُسے موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے سےمنع کرتے تھے۔اہل خانہ کے مطابق احسن گذشتہ چار روز سے چپ چپ رہنے لگا تھا اور آج اس نے خود کو گولی مار کرخودکشی کر لی۔
لاہور میں بپ جی کی وجہ سے یہ دو دنوں میں دوسری اور اب تک کی چوتھی خودکشی ہے۔ایک روز پہلے اچھرہ کے رہائشی سولہ سالہ لڑکے ثوبان نے اپنی جان لے لی تھی ۔ مبینہ طور پر ثوبان کو والدین نے موبائل پر پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا تھا جس پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں گیم پر پابندی عائد ہونے سے چند روز قبل لاہور پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں دو نوجوانوں نے ویڈیو گیم ‘پب جی’ کھیلنے سے منع کرنے پر خود کشی کر لی تھی۔