Tickerایتھلیٹ کارنر

آپ واقعی محسن پاکستان تھے ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے شعیب اختر کیساتھ ایسا کیا کام کیا کہ وہ آج بھی انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتے ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپ واقعی محسن پاکستان تھے ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے شعیب اختر کیساتھ ایسا کیا کام کیا کہ وہ آج بھی انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتے ؟۔۔۔۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اپنے بیان میں شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں کئی عرصے تک کے آر ایل کے لیے بھی کھیلتا رہا ہوں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button